ترکی اور پاکستان کے تعلقات کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے: سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت


ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رجب طیب ایردوان کے دور میں ان تعلقات میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے

ترکی میں پاکستانی کمیونٹی - سفیر پاکستان کے ساتھ ایک دن
ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رجب طیب ایردوان کے دور میں ان تعلقات میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، خا ص طور پر تعلیم اور تجارت کے شعبے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کے تعلیم کے شعبے میں ہونے والےتعاون میں اضافے کی وجہ سے ترکی میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ 
انہوں نے ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کسی بھی پاکستانی سفیر کی پوسٹنگ ہونا اس سفیر کے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ ترکی میں پاکستان اور پاکستانی باشندوں کو جو عزت و احترام حاصل ہے وہ شائد ہی دنیا کے کسی اور ملک میں حاصل ہو۔

No comments:

Post a Comment