بے شک یہ امر ہم سب اردو دوستوں کے لیے فخر اور خوشی کا باعث
ہوگا کہ اِس سال یعنی سن ۲۰۱۵ء میں ترکی میں اردو تعلیم
و تدریس کے آغاز کی ایک صدی پوری ہورہی ہے۔ اِس خوش آیند موقع کو مدنظر رکھتے ہوئے
سہ ماہی ارتباط۔استنبول کا ایک خصوصی شمارہ انشاء اللہ استنبول یونیورسٹی میں مقررہ
بین الاقوامی سمینار تک شائع کیا جائے گا جس کی تیاریاں تمامتر سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔
اِس تاریخی موقع کی یاد کو زندہ رکھنے کی نیت سے ارتباط کی جانب
سے ایک بین الاقوامی شعری مقابلہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ترکی
اور برعظیم پاک و ہند کے تعلقات کی یادوں کو تازہ کرنا ہے۔
لہذا تمام اردو شعراء سے التماس ہے کہ وہ ترکی، ترکی
کی اہم شخصیات اور خلافت عثمانیہ سے متعلق اپنی نظمیں قلمبند فرماکر مدیر ارتباط کو
پیش کرکے ملکوں کے درمیان موجود تاریخی اور سماجی بندھنوں کو اور زیادہ محکم کریں اور
اِس مسرت کے موقع کو لازوال بنائیں۔
موضوع
۱۔ ترکی
۲۔ جدید ترکی کی اہم شخصیات: )سیاستدان، علماء، شعرا وغیرہ(
۳۔ خلافت عثمانیہ کی یادیں
۲۔ ترکی اور بر عظیم پاک و ہند کی تاریخی
اور موجودہ تعلقات )ماضی، حال اور مستقبل(
آخری تاریخ
۳۰ جولائی ۲۰۱۵ء
ایوارڈز
۱۔ تمام موصول شدہ معیاری نظمیں مع شاعر کی تصویر ارتباط کے ترکی میں اردو صدی کے خصوصی شمارے میں شامل کی جائیں گی۔
۲۔ مقابلے میں پہلے اول تا سوم نمبر پر آنے والے شعراء کو ایوارڈ
کی شیلڈ مع مختلف کتابوں پر مشتمل ایک سیٹ متعلقہ ملک کے ارتباط کے نمایندوں کی جانب سے ایک تقریب میں پیش کردیا جائے گا۔
۳۔ مقابلےمیں چہارم تا دہم نمبر پر آنے والے شعراء کو اعزازی سند مع
دو کتابیں ارسال کی جائے گی۔
۴۔ مقابلے میں اول تا دہم آنے
والے شاعروں کی کوائف عمری مع اُن کی شاعری مجلہ ارتباط کے خصوصی شمارے میں شامل کی
جائیں گی۔
انتخابی
ہئیت کی تشکیل
۱۔ ہیئت پانچ رکنی ہوگی۔
۲۔ مقابلے کے خاتمہ تک کسی بھی
رکن کا نام اعلان نہیں کیاجائے گا۔ یہاں تک کہ انتخابی ہیئت کے اراکین کو بھی ایک دوسرے
کا نام نہیں بتایا جائے گا۔
۳۔ ارتباط کے مدیر اور معاوین
مدیران اِس ہیئت میں شامل نہیں ہوں گے۔
۴۔ موصول شدہ نظمیں اراکینِ
ہیئت کو بغیر نام کے پیش کی جائیں گی تاکہ شرکت کنندگاں کے لیے کسی بھی طرح کی شکایت
کی گنجائش نہ رہے۔
۵۔ انتخابی ہئیت کا فیصلہ خاتمی
ہوگا اور نہ مدیر ارتباط نہ ہی معاونین کو اِس فیصلہ کی تبدیلی کی سفارش تک کرنے کی
اجازت ہوگی۔
مقرر
بر آنکہ
شعراء حضرات سے گزارش ہے کہ
وہ اپنی شاعری ان پیچ اردو میں ایک پاسپورٹ سائز فوٹو اور مختصر کوائف عمری کے ساتھ
مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال فرمائیں۔
khtoker@gmail.com
Prof. Dr. Halil Toker
(Head of Urdu Department)
Istanbul Universitesi, Edebiyat Fakultesi
Ordu Caddesi No: 196 34134
Laleli/Istanbul/TURKEY
Fax: 00-90-212-5114371/511 24 67
Tel: 00-90-212-455 57 00/15945
No comments:
Post a Comment